ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ن) نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی ٹھان لی

مسلم لیگ (ن) نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی ٹھان لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما  میاں حمزہ شہباز شریف کا ضمنی انتخاب میں حکومتی امیدواروں کو ناکوں چنے چبوانے کےعزم کا اظہار، کہتے ہیں کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے ضمنی الیکشن میں بدلہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما  میاں حمزہ شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی حرمت، جمہوریت کی سر بلندی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، جیل کی سلاخیں بھی قائد نوازشریف کا حوصلہ پست نہیں کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ آج بھی پاکستان کی بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے ضمنی انتخابات میں ضرور بدلہ لیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer