ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین:ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی ریسلرز چھا گئے،دو میڈلز یقینی

چین:ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی ریسلرز چھا گئے،دو میڈلز یقینی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چین کے شہر ثانیہ میں جاری ایشین بیچ گیمز میں پاکستان کے ریسلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو میڈلز یقینی بنا لئے ہیں۔مقابلوں میں قومی پہلوان انعام بٹ اور اسداللہ نے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے، جس کے بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل کی امیدیں مزید روشن ہو گئی ہیں۔اب فائنل میں دونوں پاکستانی پہلوانوں کا مقابلہ ایرانی حریفوں سے ہوگا، جسے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

 80 کلوگرام کیٹیگری میں اسداللہ نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلے کوارٹر فائنل میں روایتی حریف بھارت کے پہلوان کو شکست دی، جبکہ سیمی فائنل میں میزبان چین کے ریسلر کو بھی زیر کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی۔اسی طرح 90 کلوگرام کیٹیگری میں انعام بٹ نے بھی بہترین کھیل پیش کیا۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں بحرین اور سیمی فائنل میں منگولیا کے پہلوان کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ اب فائنل میں دونوں پاکستانی پہلوانوں کا مقابلہ ایرانی حریفوں سے ہوگا، جسے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

 دوسری جانب 70 کلوگرام کیٹیگری میں محمد عبداللہ کو سیمی فائنل میں بھارتی پہلوان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم وہ اب کانسی کے تمغے کے لیے کرغزستان کے پہلوان کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

  پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری انعام بٹ نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے اور قوم سے فائنل مقابلوں میں کامیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔