ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی  تھی جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج سماعت مکمل کرلی۔

قیمت میں اضافے کا اطلاق ملک بھر بشمول کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

حکام نے واضح کیا کہ بنیادی ٹیرف میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور اس حوالے سے کوئی فیصلہ جنوری 2027 سے پہلے متوقع نہیں۔

مارچ میں بجلی کی اوسط لاگت تقریباً 8.26 روپے فی یونٹ رہی جبکہ ریفرنس لاگت 7.99 روپے تھی۔ بجلی کی پیداوار میں پانی کا حصہ تقریباً 18 فیصد رہا جبکہ آر ایل این جی سے پیداوار میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اگر یہ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے تو سرکلر ڈیٹ میں 400 سے 500 ارب روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔