ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمد خان بچر اور محمد احمد چٹھہ کی نااہلی کے خلاف اپیلوں پر سماعت, کیس چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا

احمد خان بچر اور محمد احمد چٹھہ کی نااہلی کے خلاف اپیلوں پر سماعت, کیس چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کےسابق اراکین اسمبلی احمد خان بچر اور محمد احمد چٹھہ کی نااہلی کے خلاف اپیلوں پر سماعت، کیس نیا بینچ بنانے کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا.

لاہور ہائیکورٹ میں سابق اراکین اسمبلی احمد خان بچر اور محمد احمد چٹھہ کی نااہلی کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی، تاہم جسٹس سلطان محمود چوہدری نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس سننے سے معذرت کرلی، جس کے باعث معاملہ نئے ڈویژن بنچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا۔
سماعت جسٹس ملک محمد اویس خالد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزار احمد خان بچر نے حلقہ پی پی 87 میانوالی جبکہ محمد احمد چٹھہ نے حلقہ این اے 66 وزیر آباد سے اپنی نااہلی کو چیلنج کر رکھا ہے۔دوران سماعت پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عثمان خان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ درخواست گزاروں کی طرف سے شہزاد شوکت ایڈووکیٹ دلائل کے لیے پیش ہوئے۔ جسٹس ملک محمد اویس خالد نے استفسار کیا کہ آیا اس کیس میں اب بھی کوئی “لائیو ایشو” باقی ہے؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل شہزاد شوکت نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس مکمل طور پر لائیو ہے اور اس میں اہم قانونی نکات زیر غور ہیں۔اس موقع پر بیرسٹر حارث عظمت نے مؤقف اپنایا کہ آئندہ انتخابات کے بعد اس کیس کی نوعیت تبدیل ہو سکتی ہے اور ممکن ہے کہ معاملہ غیر مؤثر ہو جائے۔ جسٹس ملک محمد اویس خالد نے ریمارکس دیے کہ ان کے ساتھ بنچ میں شامل جج، جسٹس سلطان محمود چوہدری ماضی میں بطور وکیل کسی ایک فریق کی نمائندگی کر چکے ہیں، اور وہ اس کیس کو سننا نہیں چاہتے۔بعد ازاں دو رکنی بنچ نے معاملے کو کسی اور ڈویژن بنچ کے سامنے مقرر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔واضح رہے کہ دونوں سابق اراکین اسمبلی نے اپنی نااہلی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر رکھی ہیں، جن پر آئندہ سماعت نئے بنچ کی تشکیل کے بعد ہوگی۔

Ansa Awais

Content Writer