ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی مقدمات ، سماعت کرنے والا دو رکنی بینچ تحلیل

9 مئی مقدمات ، سماعت کرنے والا دو رکنی بینچ تحلیل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے 8 مقدمات کی سماعت کرنے والا جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ تحلیل ہوگیا ،جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں نیا دو رکنی بنچ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کرے گا.

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر دو رکنی بینچ 5 مئی سے بانی پی ٹی آئی سمیت انسدادِ دہشت گردی اور نیب ملزمان کے کیسزسنے گا،،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد مقدمات کی سماعت کا نیا ججز روسٹر جاری کردیاگیا،،بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کو انسداد دہشت گردی عدالت نے مسترد کر دیا تھا،بانی پی ٹی آئی نے انسدادِ دہشت گردی کورٹ کے فیصلے کو ہائیکورٹ چیلنج کررکھا ہے، ،بانی پی ٹی آئی نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور 8 مقدمات میں الگ الگ ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں ۔


 

Ansa Awais

Content Writer