ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مودی سرکار کی بوکھلاہٹ عیاں، ٹائمز سکوائر پر بھارتی احتجاج کی کوشش ناکام

مودی سرکار کی بوکھلاہٹ عیاں، ٹائمز سکوائر پر بھارتی احتجاج کی کوشش ناکام
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: مودی حکومت کی مبینہ ایماء پر نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر ہندوستانیوں کا احتجاج بری طرح ناکام ہو گیا۔

 ذرائع کے مطابق یہ نام نہاد احتجاج سرحدی دہشت گردی کے خلاف ایک پہلے سے طے شدہ منصوبہ تھا۔

 بھارت کے اس متوقع احتجاج کے ردعمل میں پاکستانی تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد بھی ٹائمز سکوائر پہنچ گئی جس نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر بھارتی احتجاج کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔

 اپنی اس ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار مودی حکومت نے مبینہ طور پر سینکڑوں پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بھارت میں بند کر دیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کا اصل ایجنڈہ بھارتی عوام کو سچ سے دور رکھ کر ہندوتوا کے نظریے کو فروغ دینا ہے، ٹائمز سکوائر پر احتجاج کی ناکامی اور پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی کو مودی حکومت کی بڑھتی ہوئی مایوسی اور بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔