ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلگام حملہ، مودی حکومت کے بعد سنیل سیٹی بھی بھارتیوں کو خواب دکھانے لگے

پہلگام حملہ، مودی حکومت کے بعد سنیل سیٹی بھی بھارتیوں کو خواب دکھانے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پہلگام حملے میں مودی حکومت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے اب بالی ووڈ سیلبرٹیز  نے بھی ان من گھڑت کہانیوں میں اپنا حصہ ڈالنا شروع کردیا ہے، اداکار سنیل شیٹی نے کہا چھٹیوں گزارنے کیلئے صرف اور صرف کشمیر ہی جانا ہے وہ ہمارے دیش کا حصہ ہے۔

بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ پہلگام حملے کےلئے منعقد تقریب میں بھارتیوں کو  خواب دکھا رہے ہیں، اداکار نے ہمیں ان لوگوں کو بتانا ہے کہ کشمیر ہمارے دیش کا حصہ ہے، چھٹیوں کے لئے صرف کشمیر اور کشمیر ہی جانا ہے، کشمیر ہمارے دیش کا حصہ تھا اور رہے گا، ہم ڈریں گے نہیں کبھی ڈرے نہیں ہیں۔ 

سنیل شیٹی نےپہلگام حملے پر بات کرتے ہوئے کہا جو حادثہ ہوا اس پر افسوس ہے، شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دیش میں ڈر، دہشت اور نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں ایک ہونا ہے، اپنی انڈسٹری کی تعریف کرتے کہا کہ وہ تو جانی ہی اسی لئے جاتی ہے کہ ہم ڈرتے نہیں ہیں۔

بالی ووڈ اداکار نے کہا میں چاہوں گا ہم سب اس سال فیصلہ کرلیں کہ ہمیں چھٹیوں کے لئے صرف کشمیر اور کشمیر ہی جانا ہے، یہی ہماری منزل ہے۔

سنیل سیٹھی نے کہا میں خود سے وعدہ کرتا ہوں اور آپ لوگوں سے بھی درخواست ہے کہ آپ بھی آگے بڑھیں ہم ڈرے نہیں ہیں اور کبھی ڈریں گے نہیں، ہماری ثقافت ہے ہم سب کی عزت کرتے ہیں لیکن جب وقت آتا ہے تو ہم خود بھی فیصلہ کرسکتے ہیں اور آج پورے دیش میں وہی جذبہ دیکھ رہا ہوں۔

بس یہی درخواست ہے اس سال ہم کشمیر جائیں اور لوگوں کو دکھائیں ہم ڈرتے نہیں ہیں۔