ویب ڈیسک: پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے 37 کروڑ ڈالر سے زائد ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعلامیے کے مطابق ملکی زر مبادلہ ذخائر 23 اپریل تک 16 ارب 66 کروڑ 82 لاکھ ڈالر رہے۔
اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 32.75 کروڑ ڈالر کم ہوکر 10.55 ارب ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 4.93 کروڑ ڈالر کم ہوکر 6.11 ارب ڈالر رہے۔
قبل ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 11 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے چلے گئے تھے۔ گزشتہ ہفتے بیرونی قرضوں کی مد میں 47 کروڑ ڈالرز کی ادائیگیاں کی گئیں۔