دُعا زہرہ کیس:معروف اداکار جان ریمبو کا ردعمل آ گیا  

Ian rambo ,Pakistani actor,Dua zahara case,
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و میزبان جان ریمبو نے دُعا زہرہ کیس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

جان ریمبو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام میں دعا زہرہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ شادی بھاگ کر نہیں بلکہ ماں باپ کو منا کر کرنی چاہئے،ایک وقت آتاہے وہ مان جاتے ہیں۔

اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اللہ سب کے بچوں کو اپنی پناہ میں رکھے ، آمین۔

 واضح رہے کہ لراچی کی دعا زہرہ نامی لڑکی نے  لاہور کے ظہیر احمد سے پسند شادی کر لی تھی۔ 

دعا زہرہ کی والد نے پریس کانفرنس  بتایا تھا کہ دعا زہرہ کا آن لائن گیم کے ذریعے  لاہور کے ظہیر سے رابطہ ہوا تھا ،  جو شخص ہماری بیٹی کو لے کر گیا اس نے جرم کیا کیوں کہ دعا زہرہ کی عمر  18سال نہیں ہے ، 18سال ہماری شادی کو نہیں ہوئے تو ہماری بیٹی  18 سال کی کیسے ہو گئی ؟۔