تیز رفتار بس کی سٹی 42 کی گاڑی کو ٹکر، پروڈیوسر شہید، 7 ملازم زخمی

تیز رفتار بس کی سٹی 42 کی گاڑی کو ٹکر، پروڈیوسر شہید، 7 ملازم زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) جہلم میں تیزرفتار مسافر بس نے سٹی نیوزنیٹ ورک کی گاڑی کو ٹکر مار دی، گاڑی میں سوار پروڈیوسر زوار خان شہید  جبکہ ٹیم کے سات افراد  شدید زخمی ہوگئے۔ https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-04-28/news-1651125423-3037.gif

سٹی نیوزنیٹ ورک کی ٹیم میرپور سے لاہور واپس آرہی تھی کہ جہلم کالا گجراں پھاٹک کے قریب تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر سٹی نیوز نیٹ ورک کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار سٹی نیوز نیٹ ورک کا پرو ڈیوسر زوار خان شہید اور7 ملازم زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد مسافر بس کا ڈرائیورموقع سے فرار ہوگیا۔

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-04-28/news-1651125558-9203.gif

زخمی ہونے والوں میں سینئر پروڈیوسر محمد رفیع الزمان،  ایسوسی ایٹ پروڈیوسرمحمد اسماعیل،  کیمرہ مین نوید احمد، جعفر بھٹی، دانش، کنٹرول روم انجینئر منظور اور ڈرائیور شامل ہیں۔ 

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-04-28/news-1651125431-5470.gif

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم نے شہید پروڈیوسر کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ 

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-04-28/news-1651125428-4711.gif

پولیس کے مطابق بس ڈرائیور کے سونے کی وجہ سے  ٹریفک حادثہ پیش آیا، بس کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی۔

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-04-28/news-1651125558-9203.gif