ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز، حمزہ کی احتساب عدالت میں حاضری معافی درخواست دائر

شہباز، حمزہ کی احتساب عدالت میں حاضری معافی درخواست دائر
کیپشن: Hamza Shahbaz And Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے آج ہونے والی تین ریفرنسز کی سماعت میں حاضری معافی کی درخواست دائر کردی گئی۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکلاء کی جانب حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی اور بتایا گیا کہ وہ آج عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

شہباز شریف کی دائر درخواست کے متن میں تحریر ہے کہ ان کا عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا دورہ شیڈول ہے، حاضری معافی کی استدعا منظور کی جائے۔

دوسری جانب حمزہ شہباز کی دائر درخواست کے متن میں تحریر ہے کہ انہیں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنا ہے لہذا استدعا ہے کہ عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔واضح رہے کہ حمزہ شہباز دو جبکہ شہباز شریف تین ریفرنسز میں نامزد ہیں۔دونوں لیگی رہنماؤں نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں برییت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے آج کی سماعت میں منی لانڈرنگ اور آشیانہ میں نیب کے گواہوں کو بھی طلب کر رکھا ہے۔