تعمیراتی شعبے کے پیکج میں ڈویلپرزکو ریلیف نہ ملنے پر تشویش

 تعمیراتی شعبے کے پیکج میں ڈویلپرزکو ریلیف نہ ملنے پر تشویش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : لاہور ڈویلپرز اینڈ بلڈرز ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد کیا گیا. اجلاس میں وزیر اعظم کی جانب سے تعمیراتی شعبے کے  ریلیف پیکج میں ڈویلپرز کو کوئی ریلف نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

سفاری گارڈن میں ہونے والے جلاس میں لاہور ڈویلپرز اینڈ بلڈرز ایسوسی ایشن کے صدر شیخ امجد، چئیرمین میاں طاہر جاوید ، جنرل سیکریٹری عامر فدا ، شاہد بٹ ، کرنل ر اعظم ترین ، عثمان بھٹی ، ریحان قمر ، ملک زاہد مصطفی ، نوید اعوان ، ذوالفقار اسلم سمیت دیگر نے شرکت کی۔

شیخ امجد کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی جانب سے تعمیراتی شعبے کے پیکج میں ڈویلپرزکو ریلیف نہ ملنے پر تشویش و جو ریلف پیکج دیا گیا اس میں ڈویلپرز کو کوئی ریلف نہیں ملا,  اس لئے وزیر اعظم کو ڈویلپرز کے بارے بھی سوچنا ہوگا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عامر فدا کا کہنا تھا کہ ہاوسنگ سوسائٹیوں کے حوالے سے ایل ڈی اے کو بھی اپنے قوانین کا از سر نو جائزہ لینا چاہئے تاہم بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن اپنے مسائل کے حل کے لئے وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران جیسے مثبت شخص کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

لاہور ڈویلپرز اینڈ بلڈرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ملک زاہد مصطفی کا کہنا ہے کہ ڈویلپرز جب بھی کوئی رہائشی منصوبہ بناتے ہیں تو انہں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے حکومت اور دیگر ادارے ایسے اقدامات کرے کہ جس سے ڈویلپر باآسانی منصوبوں لی تکمیل کر سکے۔

لاہور ڈویلپرز اینڈ بلڈرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تعمیراتی شعبے کی طرح ڈویلپرز کو بھی سہولیات فراہم کرے تاکہ یہ اہم شعبہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔