ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر میں شہید ایس ایچ او ریاض حسین کا سرکاری اعزاز کے ساتھ جنازہ ، شہید کی خدمات کو خراج عقیدت

 خیبر میں شہید ایس ایچ او ریاض حسین کا سرکاری اعزاز کے ساتھ جنازہ ، شہید کی خدمات کو خراج عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : خیبر میں شہید ایس ایچ او ملاگوری ریاض حسین کا جنازہ پولیس لائنز خیبر شاکس میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ہوا۔

شہید ایس ایچ او ملاگوری ریاض حسین کے جنازہ میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ، ڈی پی او خیبر وقار احمد، ڈپٹی کمشنر خیبر شاہد علی اور عسکری حکام کے ساتھ علاقہ کے عوام، شہید کے عزیز و اقارب بھی کثیر تعداد میں شریک تھے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سپیشل اسسٹنٹ عظمت سعید، رکن صوبائی اسمبلی عبدالغنی اور نوید آفریدی بھی جنازہ میں موجود تھے۔ ڈائریکٹر پی ٹی ایس شاکس سید مختار شاہ، ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پیز، ڈی ایس پیز، پولیس افسران و اہلکاروں  نے بھی جنازہ میں شرکت کی۔

سرکاری افسروں اور شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد  نے نمازِ جنازہ  کے موقع پر  شہید کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

چیف سیکرٹری اور  دیگر افسران کی جانب سے شہید کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت اور شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔

خیبر پولیس کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  وقار احمد  نے شہید کے ورثاء کے ساتھ ہر  موقع پر مکمل تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ریاض حسین پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ان کی قربانی اور شاندار پیشہ ورانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سی سی پی پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد  جنازہ کے بعد  ریاض حسین شہید کے گھر  آئے اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
سی سی پی پشاور نے ایس ایچ او ریاض حسین کو شہید کرنے  میں ملوث مجرموں کو  قانون کے کٹہرے میں لانے اور منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایات کی ہیں۔