ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل کا غزہ میں ظلم ، ماریشس کا اسرائیلی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار

اسرائیل کا غزہ میں ظلم ، ماریشس کا اسرائیلی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:افریقی ملک ماریشس نے اسرائیل سے آنے والی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا،ٹور آپریٹر کا کہنا ہے کہ جس سے پرواز منسوخ ہو گئی،اسپرٹ ورلڈ پروڈکشنز کا کہنا ہے کہ انکار سیاسی اور سفارتی پہلوؤں کی بنیاد پر کیا گیا۔ماریشس کے حکام نے ابھی تک اس فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ا
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماریشس نے ہفتہ  کو اسرائیل سے آنے والی ایک شیڈول پرواز کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، جس کی وجہ سے منظوری حاصل کرنے کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد پرواز منسوخ کر دی گئی۔وائی نیٹ نیوز ویب سائٹ نے کہا کہ ایئر سیشلز کی پرواز اسرائیل سے ماریشس کیلئے روانہ ہونیوالی تھی لیکن حکام کی جانب سے لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے کے بعد اسے منسوخ کر دیا گیا۔جبکہ اس سفر کے پیچھے اسرائیلی ٹور آپریٹر اسپرٹ ورلڈ پروڈکشنز نے کہا کہ پرواز کو کئی ماہ قبل منظوری مل گئی تھی۔تاہم کمپنی نے کہا کہ انہیں بتایا گیا کہ انکار سیاسی اور سفارتی پہلوؤں کی بنیاد پر کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق  ماریشس کے حکام نے ابھی تک اس فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔اس کے علاوہ، معاملے سے واقف ذرائع نے اسرائیل کے چینل12 کو بتایا کہ انکار اس ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی تقریر کے دوران ماریشس کے وفد کی غیر موجودگی سے منسلک تھا۔جبکہ اسپرٹ ورلڈ پروڈکشنز نے کہا کہ وہ متاثرہ مسافروں کے انتظامات کیلئے ایئر سیشلز اور حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں74 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور تقریباً ایک لاکھ 75ہزار سے زائد زخمی ہوئے، ان میں زیادہ خواتین اور بچے شامل ہیں، اس کے علاوہ شہری علاقوں پر بمباری کے سبب پورا غزہ کھنڈر میں تبدیل ہوگیا، اورتمام بنیادی ڈھانچے مسمار کردئے گئے۔ اس اسرائیلی جارحیت نے دنیا بھر کے امن پسند عوام میں شدید ناراضگی پیدا کردی، اور دنیا بھر میں اسرائیلی مظالم کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔ بڑھتی عوامی نارضگی کا اثر یہ ہوا کہ حکومتوں نے اسرائیل سے تعلقات میں دوری اختیار کرلی، اس کے علاوہ اسرائیل سے سیاسی، تجارتی رشتوں کو بھی ختم کردیا۔ ماریشس کا اسرائیلی جہازوں اجازت نہ دینا بھی اسی مہم کا ایک حصہ قرار دیا جارہاہے۔