ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این اے 168 ضمنی انتخاب، پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

این اے 168 ضمنی انتخاب، پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بہاولپور کے حلقہ این اے 168 میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی۔

حلقے بھر میں پولنگ کا عمل پُرامن انداز میں مکمل ہوا، جبکہ پولیس، انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے دیہی علاقوں میں بھی دن بھر پولنگ کا عمل پُرامن رہا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

باقرپور کے حساس پولنگ اسٹیشن پر بھی انتخابی عمل پُرامن انداز میں مکمل ہوا، جبکہ پولنگ کے دوران سیکیورٹی اہلکار الرٹ رہے اور انتخابی عمل کی نگرانی جاری رہی پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ جاری ہے، جبکہ نتائج مرتب کرنے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔