ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک، صدر اور وزیر داخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

بلوچستان میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک، صدر اور وزیر داخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے آپریشن شعبان اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں 71 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا صدر مملکت نے کہا کہ بھارت اور افغان طالبان کی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔

اُنہوں نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے کلیئر کرنا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات قوم کیلئے باعث فخر ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

محسن نقوی نے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشنز کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت قوم کا سرمایہ افتخار ہیں اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔