شاہد ندیم سپرا: لیسکو رانا ٹاؤن سب ڈویژن کی ٹیموں نے ایمبرائیڈری کے کارخانے پر چھاپہ مار کر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔
ایس ڈی او رانا ٹاؤن سب ڈویژن میاں حمزہ اسحاق کے مطابق کارخانے میں ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔
ایس ڈی او کے مطابق آپریشن کے دوران بجلی کا کنکشن منقطع کردیا گیا جبکہ بجلی چوری پر 14 ہزار یونٹس کا ڈیٹیکشن بل چارج کیا گیا۔
کارروائی ایس ای سنٹرل ثناء محمد اور ایکسیئن اقبال ٹاؤن احمد بلال کی ہدایت پر کی گئی۔