ویب ڈیسک:خیرپور ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق پنجاب سے کراچی جانیوالی مال بردار ٹرین کی ایک بوگی ریلوے پھاٹک لقمان کے سامنے پٹڑی سے اتر گئی، جس کے باعث ریلوے سروس عارضی طور پر معطل ہوگئی۔
ریلوے حکام کے مطابق ریلوے سکھر کی جانب سے ایمرجنسی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ٹریک کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے اور1 سے 2 گھنٹے میں بحالی کا کام مکمل ہوجانے کے بعد ریلوے سروس بحال کردی جائے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔