کلیم اختر:پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن 5.8.0 متعارف کرا دیا گیا، نئے ورژن میں شہریوں کے لیے متعدد نئی ڈیجیٹل شناختی سہولیات شامل کی گئی ہیں۔
نئے ورژن میں شہری اپنے ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے ساتھ شریکِ حیات اور بچوں کے شناختی کارڈ بھی حاصل اور محفوظ رکھ سکیں گے، جبکہ ان شناختی کارڈز کو ایپ کے ذریعے شیئر کرنے کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے۔
پاک آئی ڈی ایپ میں ب فارم اور شناختی کارڈ منسوخی سرٹیفکیٹ کی تصدیق بھی مزید آسان بنا دی گئی ہے۔ شہری کیو آر کوڈ اسکین کرکے تصدیق شدہ معلومات حاصل کرسکیں گے۔
ایپ کے ذریعے ب فارم یا شناختی کارڈ منسوخی سرٹیفکیٹ سے متعلق تصدیق شدہ معلومات بھی دیکھی جاسکیں گی۔
نئے ورژن میں ویکسینز کے حوالے سے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت بھی شامل کردی گئی ہے۔ حج و عمرہ کے لیے درکار انفلوئنزا اور گردن توڑ بخار کی ویکسینز کی بائیومیٹرک تصدیق بھی آسان بنائی گئی ہے۔
نئے ورژن میں ڈیجیٹل شناختی کارڈ سے متعلق سہولیات کے ساتھ کیو آر کوڈ کے ذریعے تصدیق کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔