ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی چھاؤنی پولیس کی کارروائی، مغوی بازیاب،مرکزی ملزم گرفتار

شمالی چھاؤنی پولیس کی کارروائی، مغوی بازیاب،مرکزی ملزم گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:شمالی چھاؤنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمے میں مطلوب مغوی سلمان کو بازیاب کروا کر مرکزی ملزم کمال سبحانی کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم کمال سبحانی نے پیسوں کے لین دین کے معاملے پر سلمان کو مبینہ طور پر اغوا کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ذیشان کی درخواست پر شمالی چھاؤنی تھانے میں نامزد دو افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی کینٹ کو مغوی کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹاسک دیا، جس پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔

پولیس ٹیم نے چند گھنٹوں کے اندر کارروائی کرتے ہوئے مغوی سلمان کو بحفاظت بازیاب کرایا اور مرکزی ملزم کمال سبحانی کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ کے مطابق مغوی سلمان کے بحفاظت بازیاب ہونے پر اس کے والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس ٹیم کے لیے دعائیں دیں۔