ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایئربس کے تقریباً 500 A321neo طیاروں میں معیار سے متعلق نقص کی نشاندہی

ایئربس کے تقریباً 500 A321neo طیاروں میں معیار سے متعلق نقص کی نشاندہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایئربس نے تیاری کے عمل میں معیار سے متعلق ایک نقص کی نشاندہی کی ہے، جس سے تقریباً 500 A321neo طیارے متاثر ہوئے ہیں۔

ان طیاروں میں تقریباً 250 ایسے طیارے بھی شامل ہیں جو پہلے ہی زیرِ استعمال ہیں، جبکہ تقریباً 250 مزید طیارے تیاری کے مختلف مراحل میں ہیں یورپی طیارہ ساز کمپنی کے مطابق اس مسئلے کے باعث طیارے کے مرکزی ڈھانچے (فیوزلاج) کے ایک حصے میں زنگ یا کٹاؤ کے خلاف مزاحمت کم ہوسکتی ہے، تاہم اس سے حفاظت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں اور متاثرہ طیارے پرواز جاری رکھ سکتے ہیں۔

مسئلے سے واقف ذرائع کے مطابق نقص A321neo کے فیوزلاج کے نچلے اگلے حصے میں موجود ’سٹرنگرز‘ نامی ساختی پرزوں پر کی جانے والی حفاظتی تہہ سے متعلق ہے۔

ایئربس کا کہنا ہے کہ اس نے مسئلے کی وجہ کی نشاندہی کرکے اسے قابو کرلیا ہے اور اس کا حل بھی موجود ہے۔