ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کے فلسطین سے متعلق الفاظ فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کردیئے

شہباز شریف کے فلسطین سے متعلق الفاظ فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں فلسطین سے متعلق الفاظ کو فلسطینی مشن نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نمایاں کردیا۔

فلسطینی مشن نے وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں فلسطین کا خصوصی ذکر کیا اور فلسطینی خواتین، بچوں اور بزرگوں پر مظالم کو عالمی ضمیر کے سامنے اجاگر کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ سال انہوں نے ہند رجب نامی فلسطینی بچی کی دل دہلا دینے والی داستان بیان کی تھی، جسے اسرائیلی فوجیوں نے بے دردی سے شہید کردیا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس سال ایک اور سانحہ دنیا کے دل پر بوجھ بن گیا ہے، 8 سال کی وفا عقیلہ نے اس بے مقصد جارحیت میں اپنی جان گنوا دی، وفا عقیلہ کا اسکول کا پہلا دن اس کی زندگی کا آخری دن بن گیا۔

وزیراعظم نے سوال کیا کہ کیا غزہ میں پیدا ہونے والا بچہ دنیا کے دیگر بچوں کی طرح زندگی، مستقبل اور خواب دیکھنے کا حق نہیں رکھتا؟