ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضائی میزبانوں پر نئی پابندی عائد ،خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا عندیہ

فضائی میزبانوں پر نئی پابندی عائد ،خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا عندیہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے سگریٹ سمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے معاملے کے بعد نئی پابندی عائد کردی گئی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

سرکلر کے مطابق فضائی میزبان دورانِ فلائنگ ڈیوٹی صرف ایک سگریٹ پیکٹ، یعنی زیادہ سے زیادہ 20 سگریٹ، اپنے ساتھ لے جاسکیں گے۔

ایک پیکٹ یا 20 سگریٹ سے زائد لے جانے پر فضائی میزبان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سرکلر کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں فضائی میزبان کو معطل کرنے یا فلائنگ ڈیوٹی سے ہٹانے کی کارروائی ہوسکتی ہے۔

فضائی میزبانوں کو پرواز کی روانگی سے قبل بریفنگ کے دوران نئی پابندی سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل جدہ جانے والی پرواز کے 5 فضائی میزبانوں سے بڑی تعداد میں سگریٹ کے پیکٹ برآمد ہوئے تھے، جس کے بعد پانچوں فضائی میزبانوں کے خلاف پی آئی اے کے ہیومن ریسورسز شعبے میں تحقیقات جاری ہیں۔