ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں نافذ دفعہ 144 کے باعث نانبائیوں کا احتجاج موخر

شہر میں نافذ دفعہ 144 کے باعث نانبائیوں کا احتجاج موخر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے احتجاج موخر کردیا۔

نانبائیوں کی جانب سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے گلبرگ دفتر کے باہر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا۔ مظاہرین کی جانب سے سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی اور سستی ایل پی جی کی فراہمی کا مطالبہ کیا جانا تھا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں ہڑتال کا اعلان بھی متوقع تھا، تاہم دفعہ 144 کے باعث احتجاج موخر کردیا گیا۔

احتجاج موخر ہونے سے شہر میں نان اور روٹی کے ممکنہ بحران کا خدشہ ٹل گیا ہے۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ احتجاج کے لیے جلد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔