ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنیٹسروسز متاثر، تمام موبائل کمپنیوں کی انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

انٹرنیٹسروسز متاثر، تمام موبائل کمپنیوں کی انٹرنیٹ سروس ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس میں خرابی کے باعث مختلف موبائل کمپنیوں کی انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ میں خلل کے باعث نیا ٹیل، پی ٹی سی ایل، جاز، یوفون اور زونگ کی موبائل انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہوئیں۔

انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے ایزی پیسہ، جاز کیش اور دیگر موبائل بینکنگ ایپس کی سروسز میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

انٹرنیٹ میں خرابی کے باعث سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی شدید متاثر ہوئے، جبکہ سروسز میں خلل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔