ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل میں لاوا پھٹنے کی ابتدا، تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف سخت احتجاج

 Dani Elgarat, Netanyahu, October Seven New Holocaust, City42, Tal Aviv protest
کیپشن:  دانی ایلگارت، مقتول یرغمالی اتضِک  ایلگارات کا بھائی، 10 مارچ 2025 کو  کنیست میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران خطاب کر رہا ہے۔ ڈیڑھ سال تک وہ بھائی کی زندہ وپسی کے لئے جدوجہد کرتا رہا، اب وہ نیتن یاہوکےمخالف ڈیموکریٹس کا انتخابات میں ایک حلقہ سے امیدوار بن رہا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسرائیل میں ایک مشہور مقتول اسیر کے بھائی نے وزیراعظم نیتن یاہو   کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں تقریر کو ’خالی‘ قرار دے دیا اور نیتن یاہو کو  7 اکتوبر کے ’ہولوکاسٹ‘ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔دانی ایلگارت جن کے بئی اتضک ایلگارت کی  حماس کی قید میں موت کے بعد ان کی باقیات اس سال کے شروع میں ہونے والی عارضی جنگ بندی کے دوران حماس نے واپس کی تھیں، انہوں نے  وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو پر یرغمالیوں کو  بے سہارا چھوڑدینے اور اس کی بجائے شن بیٹ سیکیورٹی سروس کو  قابو میں لانے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پبلک کے سامنے سخت ترین تنقید کی۔ اس ہفتے کے دوران فرانس، انگلینڈ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کے اسرائیل کو تسلیم کر لینے کے واقعہ کو اسرائیل کی سفارتی تاریخ کا سب سے بڑا سیت بیک سمجھا جا رہا تھا لیکن ہفتہ بھر لوگ عموماً خاموش رہے۔ 

آج ایلگارت نے وزیر اعظم  نیتن یاہو پر 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی زیر قیادت حملے کی اجازت دے کر نئے "ہولوکاسٹ" کا  ذمہ دار ہونے کا الزام بھی لگایا۔

تل ابیب میں IDF ہیڈکوارٹر کے داخلی راستے پر تقریباً 300 لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے، وہاں کئی ہفتوں کے وقفے کے بعد ہونے والے پہلے حکومت مخالف مظاہرے میں، ایلگارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نتن یاہو کی جمعہ کی تقریر کے حصے کی پیروڈی کی جس میں اس نے اپنے ناظرین کے سامنے متعدد انتخابی سوالات کیے تھے۔ 

’’بی بی کس چیز کا  ذمہ دار ہے؟‘‘ پریمیئر کا عرفی نام استعمال کرتے ہوئے ایلگارٹ سے پوچھتا ہے۔ "7 اکتوبر کے ہولوکاسٹ کے لیے؟ 42 یرغمالیوں کی قید میں ہونے والی ہلاکتوں کے لیے؟ غزہ میں یرغمالیوں کو بے آسرا چھوڑنے کے لیے؟ اپنی سیاسی جنگ میں فوجیوں کو  بے آسرا چھوڑنے کے لیے؟ یا مندرجہ بالا سب چیزوں کےلئے؟"    

نیتن یاہو کی جنرل اسمبلی میں تقریر میں، جہاں وزیر اعظم نے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ ایران اور اس کے پراکسی مغربی باشندوں کو مارنے کی کوشش کر رہے ہیں، تقریر کے اس ٹکڑے کا حوالہ دیتے ہوئے ایلگارت کہتے ہیں کہ ان کے سوال کا جواب "اوپر کی تمام" باتیں ہیں۔ 

"لیکن سب سے بڑا گناہ نیتن یاہو کا یرغمالیوں کے خاندانوں کے ساتھ بدسلوکی کا طریقہ ہے، اور اب خود یرغمالیوں نے"۔ انہوں نے نیتن یاہو کے فوج کو حکم کا بھی سخت مذاق اڑایا کہ  وہ غزہ اور اس کے آس پاس لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے ان کی تقریر نشر کریں  تاکہ وزیر اعظم، اقوام متحدہ میں اپنے ریمارکس کے مطابق، یرغمالیوں سے براہ راست بات کر سکیں۔

"[یرغمالیوں کے خاندانوں کو] گلے لگانے اور سننے کے بجائے، وہ اسیروں اور ان کے خاندانوں کے خلاف لاؤڈ اسپیکرز کا نیٹ ورک چلاتا ہے، وہ جھوٹ پھیلاتا ہے، وہ جھوٹ پھیلاتا ہے، وہ ان کی وفاداری کو سوالیہ نشان بنانے اور ان کی طاقت کو ضائع کرنے کی کوشش کرتا ہے،" ایلگارت کہتے ہیں۔ "اور کیوں؟ صرف اس لیے کہ وہ اسے یاد دلاتے ہیں کہ وہ (نیتن یاہو) ذمہ دار ہے۔ اور یہ ایک اخلاقی پستی ہے جس پست سطحتک صرف نیتن یاہو ہی اتر سکتے ہیں۔"

"اس کے علاوہ، بدعنوانی بھی ہے جو قومی سلامتی کو نقصان پہنچا رہی ہے، اور فہرست میں سب سے اوپر، شن بیٹ کے سربراہ کی تقرری،" میجر جنرل (ریزرو) ڈیوڈ زینی، نیتن یاہو کے نامزد، جن کی امیدواری کو ایک طویل قانونی جنگ کے بعد جمعرات کو ایک قانونی کمیٹی نے منظور کیا تھا۔

"نیتن یاہو انتہائی حساس ادارے کو بھی لینا چاہتے ہیں اور اسے سیاسی پیادے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں،" ایلگارت کہتے ہیں۔

"ہمیں مزید خالی تقریروں کی ضرورت نہیں ہے - ہمیں مضبوط، دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے،" ایلگارت کہتے ہیں، جو بائیں بازو کی ڈیموکریٹس پارٹی کے حصے کے طور پر کنیست میں ایک نشست کے لیے پرائمری انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایلگارات نے نیتن یاہو کے جرائم میں سے ایک اور یہ گنوایا کہ نیتن یاہو نے "(اسرائیل کے اندر)ایسی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا جو قوم کو بچانے، یرغمالیوں کو واپس لانے، فرقہ واریت کو ختم کرنے اور صہیونی خواب کو اس کے صحیح مقام تک پہنچانے کے لیے خود  کےسیاسی نقصان کی شکل میں قیمت ادا کرنے کو تیار ہے۔"

حقیقی اسرائیل نیتن یاہو کا نہیں ہمارا ہے، ہم اسے بحال کریں گے

"حقیقی اسرائیل" نیتن یاہو کا نہیں ہے، وہ کہتے ہیں۔ "یہ ہمارا ہے، اور ہم اسے نئے سرے سے قائم کریں گے۔ ہم اسے (نیتن یاہو کو) ہرائیں گے۔"

تقریر کے بعد، ہجوم نے نعرے لگائے، "سیاسی جنگ - اسرائیل کے ساتھ غداری،" -- "بی بی اور سنوار - قطر سے رقم"-- یہ نیا نعرہ اس قطری نقد رقم کا حوالہ دے رہا تھا جو اسرائیل کے لوگوں کو یقین ہے کہ قطر سے  غزہ اور حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کو دی گئی، اور اس کے ساتھ  نیتن یاہو کے دفتر مین کام کرنےوالے نیتن یاہو کے خاص ساتھیوں کو قطر سے رقم دیئے جانے کو  باہم ملا کر دکھایا گیا۔ اس کے ساتھ احتجاج کرنے والوں نے یہ بھی نعرے لگائے کہ یحیٰ سنوار سالوں تک غزہ میں نیتن یاہو کی وجہ سے موجود رہا۔