(حاشر وڑائچ)وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پورکے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں شراب اور اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App