ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعجاز شفیع کی 15 اجلاسوں کے معطلی کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

اعجاز شفیع کی 15 اجلاسوں کے معطلی کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے رکن اسمبلی اعجاز شفیع کی 15 اجلاسوں کے معطلی کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو درخواست میں اٹھائے نکات پر معاونت کیلئے طلب کر لیا ہے۔
  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے تحریک انصاف کے ایم پی اے اعجاز شفیع کی درخواست پر 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے، جس میں رکن پنجاب اسمبلی نے اپنی رکنیت کی معطلی کو چیلنج کیا۔ عدالت نے تحریری فیصلہ میں باور کرایا کہ درخواست میں جو نکات اٹھائے گئے وہ قابل توجہ ہیں۔ رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع کے وکیل اظہرصدیق کے مطابق پنجاب اسمبلی قواعد میں ترمیم کرکے ارکان کے سروں پر نااہلی کی تلوار لٹکا دی گئی اوراس ترمیم کو غلط استعمال کیا گیا۔ رکن پنجاب اسمبلی کے وکیل نے یہ قانونی نکتہ اٹھایا ہےکہ کسی بھی رکن کو اجلاس سے روکنا آئین اور ووٹر کے حقوق کی نفی ہے۔ عدالت نے رکینت کی معطلی کی حد تک درخواست پر کارروائی 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کی ہے، جبکہ اعجازشفیع کو اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت کیلئے درخواست پر کارروائی کیلئے 3 اکتوبر کی تاریخ مقررکردی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer