ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ فائنل سے قبل پاک, بھارت ٹرافی فوٹو شوٹ منسوخ

ایشیا کپ فائنل سے قبل پاک, بھارت ٹرافی فوٹو شوٹ منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب دیسک: ایشیا کپ 2025 کا فائنل کل دبئی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا تاہم اس بار ماحول کچھ مختلف نظر آ رہا ہے۔ فائنل سے قبل معمول کے مطابق دونوں کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ نہیں کیا جا رہا جس پر شائقین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کے روز فوٹو سیشن نہیں ہوگا اور اس بارے میں حتمی فیصلہ اتوار کو فائنل سے قبل کیا جائے گا۔ اس غیر معمولی صورتحال نے مقابلے سے پہلے ماحول کو سنجیدہ بنا دیا ہے۔

ایشیا کپ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ سے گریز کیا اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فائنل میں بھی یہی رویہ برقرار رکھا جائے گا۔ اس تناؤ کے باعث امکان ہے کہ کپتان مشترکہ فوٹو سیشن میں شریک نہ ہوں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان آج رات پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

ادھر کرکٹ شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہے۔ گلی کوچوں میں کرکٹ کی گونج سنائی دے رہی ہے، شہری قومی ٹیم کی جیت کے لیے دعائیں کر رہے ہیں اور بڑی اسکرینز پر میچ دیکھنے کی تیاریاں مکمل کر چکے ہیں۔

شائقین کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ جذبات، روایات اور قومی فخر کا مقابلہ ہے۔ پاکستان اس بار بھارتی فتح کے تسلسل کو توڑنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا جبکہ بھارت ہیٹ ٹرک مکمل کرنا چاہتا ہے۔

تمام نظریں اب دبئی کے میدان پر جمی ہوئی ہیں، جہاں کل ایک اور تاریخی ٹاکرا ہونے جا رہا ہے۔