ثمرہ فاطمہ:دھوپ کی شدت برقرار ہے۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
شہر میں3کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
دوسری جانب شہر کی فضا بدستور آلودہ ،ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 180ریکارڈ کی گئی۔آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا۔
اقبال ٹاؤن 232، بیدیاں روڈ میں آلودگی کی شرح 212،ساندہ روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 194ریکارڈ کی گئی۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App