کہاں کہاں بارش ہو سکتی ہے ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

کہاں کہاں بارش ہو سکتی ہے ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ، ملک کے جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا، چترال اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق  جمعرات  کے روز اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم خشک رہے گا۔اسلام آباد میں شام یا رات کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، کوہاٹ، کرم اور پشاور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔پنجاب کے جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا۔شام یا رات کے اوقات میں مری، گلیات،روالپنڈی ، اٹک جہلم اور چکوال میں ا ٓندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع  میں موسم گرم اور  خشک  رہے گا۔  گلگت بلتستان اور کشمیر    میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے ۔