بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے مداحوں کا انتظار ختم ، بڑی خبر آگئی

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے مداحوں کا انتظار ختم ، بڑی خبر آگئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے مداحوں کا انتظار ختم ،یش راج فلمز نے اپنی بلاک بسٹر اسپائے یونیورس کی نئی فلم ’ٹائیگر3‘ کا ٹیزر جاری کردیا۔

  تفصیلات کے مطابق سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر3‘ کا نیا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے، یہ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں سے اب تک کی بہترین فلم ہوگی اور سب کی نظریں اس فلم کی ریلیز پر ہیں۔  

  ٹیزر کے پسِ منظر میں گولیوں کی آوازیں سُنائی دیتی ہیں، اس کے بعد سلمان خان کو کئی فوجیوں کے ساتھ لڑتے ہوئے دکھایا گیا اور لڑائی کے کافی مناظر بھی دکھائے گئے،سلمان خان کو ٹیزر میں یہ ڈائیلاگ بولتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے کہ جب تک ٹائیگر ہمارا نہیں، تب تک ٹائیگر ہارا نہیں،ٹیزر دیکھ کر مداحوں کو اب فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار ہے۔

 واضح رہے کہ میگا ایکشن اور تھرلر فلم میں سپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے اور اسے دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔