معروف اداکا ر کے سا تھ ڈکیتی ، ڈاکوؤں نےمو بائل فون واپس کر دیئے

معروف اداکا ر کے سا تھ ڈکیتی ، ڈاکوؤں نےمو بائل فون واپس کر دیئے
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے انکشاف کیا کہ ان کے ساتھ کراچی میں دو بار ڈکیتی کی واردات ہوئی جو کافی دلچسپ تھی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران اداکار نے اپنے اداکاری کے کیرئیر سمیت دلچسپ پہلوؤں اور قصوں پر گفتگو کی۔

کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز سے متعلق واردات کی کہانی بتاتے ہوئے اعجاز اسلم نے کہا 'میرے ساتھ دو مرتبہ ڈکیتی کی واردات ہوئی، ایک بار رمضان میں سنسان سڑک تھی، میں کھڑا ہوا تھا اور میرے بچے اندر دکان میں کچھ کتابیں لینے گئے ہوئے تھے'۔

انہوں نے کہا 'میں نے لوگوں کو آتے دیکھا لیکن میں جا نہیں سکا کیونکہ بچے اندر تھے، انہوں نے آتے ہی گاڑی کا شیشہ نیچے کرنے کا کہا، ڈاکو سمجھے میں جنید جمشید ہوں، انہوں نے مجھ سے کہا جنید بھائی'۔

 اداکار نے کہا 'شیشہ نیچے ہوتے ہی ڈاکوؤں نے کہا ارے آپ تو اعجاز بھائی ہیں، اعجاز بھائی آج ہم آپ کا فون لے جائیں گے، میں نے دے دیا، پھر گاڑی کی چابی مانگی جو انہوں نے نیچے رکھ دی اور پھر چلے گئے'۔اعجاز اسلم نے مزید بتایا کہ 'دوسری بار میں اور میرا دوست اسٹوڈیو کی بلڈنگ سے باہر آئے اور گاڑی میں بیٹھنے لگے تو دو لڑکے آگئے جو بالکل جوان تھے، گن دکھا کر کہنے لگے نکالو جو ہے، میں نے موبائل نکال کردیا تو اس نے مجھے دیکھا اور چونک گیا، کہنے لگا ارے معاف کردیں اعجاز بھائی، معاف کردیں میں تو آپ کا بہت بڑا فین ہوں'۔

انہوں نے کہا 'ان ڈکیتوں نے میرا فون واپس کردیا تو میں نے ان سے کہا میرے دوست کا بھی دے دو تو انہوں نے دے دیا '۔