(ویب ڈیسک) سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی واقع ہوگئی۔
ڈالر سستا ہونے پر سونا مزید سستا ہوگیا،ایک تولہ سونا 1450روپے سستا ہوگیا ،ایک تولہ سونا 1لاکھ 41ہزار 850روپے کا ہوگیا ،دس گرام سونا 1243روپےکمی سے 1لاکھ 21ہزار 614روپے کا ہوگیا ، عالمی صرافہ میں سونےکی قدر 3 ڈالر کم ہو کر 1637 ڈالرفی اونس ہوگئی ہے، ڈالر اور امارتی درہم سستا ہونے سے سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک تولہ سونا کا دام گھٹ کر 1لاکھ 43ہزار 300روپے ہوگیا تھا،ایک تولہ سونا ایک ہی دن میں 6800روپے سستا ہوا،دس گرام سونا 5829روپے ایک ہی دن میں سستا ہوا تھا،دس گرام سونے کے دام کم ہوکر 1 لاکھ 22ہزار 857روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کمی سے 1640ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھا۔