بطور سینیٹر حلف اٹھاتے ہی اسحاق ڈار کا اہم بیان

Ishaq Dar oath, 1st statement
کیپشن: Ishaq Dar oath
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیر خزانہ سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری کے دروان اپوزیشن نے شور شرابا کیا۔

تفصیلات کےمطابق نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہنڈی اور سٹے کا کاروبار کرنے والوں کو کھلا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے مارکیٹ بیسڈ والا ریٹ رکھا تھا، ہنڈی اور سٹے کا کاروبار کرنے والوں کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ افواہیں پھیلا کر روپے کی بے قدری کریں، اس وقت روپے کی قدر مصنوعی طور پر جو گری ہوئی ہے وہ ایک چیلنج ہے، انشا اللہ پوری کوشش کریں گے مسائل کو کم کیا جا سکے۔

روپے کی قدر آرٹیفشل گری وہ بڑا چیلنج ہے،مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے،یوٹیلیٹی پرائسز بہت بڑا چیلنج ہیں،حالات پر قابو پانے کی پوری کوشش کریں گے ، ماضی میں اللہ نے کامیابی دی ، روپے کی قدر بہترہونے کیوجہ سے 1350 ارب قرضوں میں کمی آئی۔

  اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، مولا بخش چانڈیو بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور حلف سے متعلق بات چیت کی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer