عمران خان کو جی سی یونیورسٹی بلانے پر وائس چانسلر فارغ

عمران خان کو جی سی یونیورسٹی بلانے پر وائس چانسلر فارغ
کیپشن: GC vice chancellor
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی ڈاکٹر اصغر زیدی کو  وفاقی جامعات کے لیے قائم تلاش کمیٹی سے فارغ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی بلا کر خطاب کرانے پر ڈاکٹر اصغر زیدی کو فارغ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر اصغرکی جگہ ڈاکٹر شعیب میر وفاقی جامعات کے لیے قائم تلاش کمیٹی کے رکن مقرر کیےگئے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مطالبہ کیا تھا کہ عمران خان کو جلسےکی اجازت دینے پر گورنمنٹ کالج ( جی سی) یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کو سیاسی نفرت پھیلانے کے لیے استعمال کرنا ایک ایسا جرم ہے جس کی سزا ضرور ملنی چاہیے۔