(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کردی۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکیل بابر اعوان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے اور عدالت سے درخواست کی کہ عمران خان لاہور میں ہونےکے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، اس لیے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔
عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کردی۔
واضح رہےکہ عمران خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑکے الزام میں مقدمہ درج ہے۔