(رضوان نقوی)صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان سے صدر جنوبی پنجاب لیبر ونگ رانا مسعود مجید خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مزدوروں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر لیبر کا کہنا ہے کہ مزدور کو علاج معالجے سمیت گیارہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بہت جلد مزدور کارڈ کے اجراء کے ساتھ مزدوروں کو بنک اکاؤنٹ کے ذریعے تنخواہ کی ادائیگی کا قانون لا رہے ہیں۔
ملاقات میں عنصر مجید خان نے پنجاب حکومت کے مزدوروں کیلئے جاری منصوبہ جات سے آگاہ کیا-صوبائی وزیر عنصر مجید خان نے کہا کہ بہت جلد مزدور کارڈ کے اجراء کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے،کارڈ سے مزدور سوشل سکیورٹی سمیت 11 اقسام کے فوائد حاصل کر سکیں گے-صوبائی وزیرنے کہا کہ مزدوروں کو بنک کے ذریعے تنخواہ کی ادائیگی سے کم از کم اجرت کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔