عرس داتا گنج بخشؒ , آج مقامی تعطیل کا اعلان

Data Ali Hajveri
کیپشن: Data Darbar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عرس داتا صاحب،آج مقامی تعطیل کانوٹی فکیشن جاری، آج عدالتیں،ضلعی حکومت کےدفاتر اور تعلیمی ادارےبند رہیں گے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 28 ستمبر بروز منگل کو لاہور بھر میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ تعطیل کا اعلان عرس حضرت داتا گنج بخشؒ کے حوالے سے گیا گیا ہے۔ آج عدالتیں،ضلعی حکومت کےدفاتر اور تعلیمی ادارےبند رہیں گے۔ 

دوسری جانب علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے 978 ویں عرس کے موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ چار ایس پیز ، سات ڈی ایس پیز، 49 انسپکٹر سمیت مجموعی طور پر 2500 سے زائد پولیس افسران و اہلکارو ں کی تعیناتی کی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے داتا دربار سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ان کا کہنا تھا کہ زائرین کو واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر مشینوں سے چیک کیا جارہا ہے۔

داتا دربار پر سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لئے ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری اور ایس ایس پی آپریشنز وقار شعیب نے بھی وزٹ کیا۔ وقار شعیب کا کہنا زائرین کے لئے نو انٹری پوائنٹس بنائے گئے ہیں، ڈولفن اور پیرو فورس کی گاڑیاں بھی دربار کے اطراف میں گشت کررہی ہیں۔