رانا ثناءاللہ نے شیخ رشید کی کلاس لے لی

رانا ثناءاللہ نے شیخ رشید کی کلاس لے لی

(عمر اسلم)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان نےوزیر ریلوے شیخ رشید کے جواب میں دس سوالات کردیے، کہا کہ شیخ رشید آئین،قانون اور جمہوریت کا غدار ہے، نوازشریف کے ایک ایک لفظ کی سچائی شیخ رشید ہر روز ثابت کر رہا ہے،عمران نیازی کا " چپڑاسی " فوج کو سیاست میں گھسیٹ کر خطرناک کھیل کھیل رہا ہے،عمران نیازی نے ہر دور میں اداروں کو متنازعہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان وزیرریلوے شیح رشید کے جواب میں سوالات اٹھتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید  ہر روز نواز شریف کے ایک ایک لفظ کی سچائی بیان کررہا ہے،رانا ثنااللہ کاکہناتھاکہ واضح کرنا ہوگا کہ کیا شیخ رشید افواجِ پاکستان کا ترجمان ہے یا آئی ایس پی آرکا؟ جب منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کی گئی، کون امپائر کی انگلی کا انتظار کر رہا تھا؟

2014 کے دھرنے کی فنڈنگ کس نے کی؟ یہ فنڈنگ کہاں سے آئی؟رانا ثنااللہ کاکہناتھاکہ کیا دھرنے میں پولیس کے سر پھاڑنے،سول نا فرمانی کی کال، بجلی کے بل جلانے کا پلان جیمز گولڈ سمتھ کے گھر بنا؟ مودی کی الیکشن کیمپین کون کر رہا تھااور بی جے پی کی ایک خاتون رکن سے پیسے کس نے لئے؟

رانا ثنااللہ نے برہم ہوتے کہا کہ کشمیریوں کے نام پر پیسے کمانے والا غدار کون ہےاورکشمیر کا سودا کیوں اور کیسے کیا؟انہوں نےکہاکہ کلبھوشن کا سہولت کار کون ہے؟ کون اس کی وکالت کر رہاہےاور قونصلر سروس کون فراہم کر رہا ہے؟ 23 فارن فنڈنگ بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے کس نے اور کہاں سے فنڈنگ کی؟ آج تک ملک کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔

اپنی دھواں دھار سوالات میں مزید کہا کہ جوہری دھماکوں کے وقت ملک سے بھاگ جانے والا ٹارزن کون تھا؟مشرف کے ریفرنڈم میں مال کس نے کمایا۔

واضح رہے کہ وزیر ریلوے نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے 10 سوالوں کے جواب مانگے ہیں،نوازشریف نے اسامہ بن لادن سے کتنی ملاقاتیں کیں اور بطور چندہ کتنی رقم لی؟خبر ایجنسی کو اجمل قصاب کے گھر کا پتہ کس نے بتایا اور اجمل قصاب کی معلومات کس نے بھارت کو فراہم کیں؟نوازشریف بیرون ملک جاکر دشمن ملک کے سربراہ مودی کو فون کیوں کرتے تھے؟ کیاانہیں پاکستان سے مودی کو فون کرنے میں یہ خطرہ تھا کہ ملکی سلامتی کیخلاف باتیں افشا ہو جائیں گی؟

نوازشریف نے بیرون ملک سے مودی کو جتنی کالیں کی ان کی تعداد اور ایجنڈا کیا تھا؟سپریم کورٹ پر حملے کے لیے لوگوں کو لاہور سے اسلام آباد پہنچانے کے لیے بسوں کا انتظام کس نے کیا؟ ان لوگوں کو پنجاب ہائوس میں ناشتہ کس نے دیا؟

وہ کون لیڈرہے جو عدالت پیشی کے لیے کورونا کا بہانہ کرتا ہے اور ملکی سلامتی کے اداروں کیخلاف طویل تقریریں کرتا ہے؟

ڈان لیکس کے پیچھے کون تھا؟ نوازشریف نے اب اعتراف کیا ہے تو پہلے انکار کیوں کیا تھا؟نوازشریف نے2013کے الیکشن میں کتنی رقم خرچ کی ؟ الیکشن کے لیے سیف الرحمان نے قطر سے کتنی رقم بھیجی؟

مریم نواز کی نیب پیشی پر پتھراؤ کی منصوبہ بندی لندن میں کتنے دن میں ہوئی ؟ پتھروں کے تھیلوں کی وڈیو نشر ہونے سے روکنے کے لیے ٹی وی چینلز کو کتنے فون کیے گئے؟اور آخری سوال یہ پوچھا کہ بینظیر کی کردارکشی کے لیے حسین حقانی نے پیٹرگیرتھ کے جعلی خط پر جعلی دستخط کس کے کہنے پر کیے؟