سٹی 42: زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں گرفتار فلک جاوید کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور ہوگیا ۔
عدالت نےفلک جاوید کا 5 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،عدالت نے ملزمہ کو یکم نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
ملزمہ فلک جاوید کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا تھا ۔ پولیس نے ملزمہ فلک جاوید کے 30 دن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
ملزمہ کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیے اور کہاملزمہ کو پولیس نے سپلیمنٹری بیان کی بنیاد پر گرفتار کیا ۔ملزمہ کو سیاسی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے ۔
فلک جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق نے عدالت میں استدعا کی کہ ملزمہ کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی اور پولیس کے موقف کو درست مانتے ہوئے فلک جاوید کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App