ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرعظم آزاد کشمیر انوار الحق کے استعفیٰ کے متعلق ترجمان کا بیان

 وزیرعظم آزاد کشمیر انوار الحق کے استعفیٰ کے متعلق ترجمان کا بیان

سٹی 42 : آزاد کشمیر کے وزیرعظم انوار الحق کے استعفیٰ کی خبروں پر اُن کے ترجمان کا ردِ عمل آگیا۔ 

وزیراعظم آزادکشمیر کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر انوار الحق کے استعفیٰ کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے صدر آزاد کشمیر کو کوئی استعفیٰ نہیں بھجوایا۔ 

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے منسوب صحافیوں سے رسمی گفتگو کی خبر بھی من گھڑت ہے ۔