ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق نے استعفیٰ دے دیا ؟

Azad Kashmir Prime minister, AJK, Choudhry Anwar Alhaq, Pakistan Peoples Party, Choudhry Yaseen, No Confidence Motion, resignation

سٹی42: میڈیا رپورٹس کے مطابق  آزاد کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے دو دن پہلے انوار الحق کو ہٹانے کے لئے تحریکِ عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا لیکن تحریکِ عدم اعتماد آنے سے پہلے ہی انوار احق نے وزارت عظمیٰ چھوڑ دی۔  تاہم انوار اکحق کے ترجمان کا یہ بیان آیا ہے کہ انہوں نے اب تک استعفیٰ نہیں دیا، ترجمان نے کہا کہ انوار الھق نے میڈیا کے ساتھ کوئی بات بھی نہیں کی۔

اسمبلی میں اکثریت  اور عوام کی حمایت سے محروم وزیراعظم

آزاد کشمیر کے وزیراعظم اسمنلی میں اکثریت سے محروم ہو چکے ہیں۔ ان کی کابینہ کے 9 وزیر کل پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے تھے۔ آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود اپنے سارے گروپ کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ چلے گئے ہیں۔ سلطان محمود 5 ارکان اسمبلی کے گروپ کے قائد ہیں۔ جموں مہاجرین کی نشستوں کے پانچ ارکان بھی کل پیپلز پارٹی میں جا چکے ہیں۔

آزاد کشمیر مین حکومت بدلنے کی ضرورت اس وقت محسوس کی گئی جب دو ہفتے پہلے کشمیر بھر میں عوامی احتجاج اور دھرنے ہوئے، اس صورتحال کو وفاقی حکومت نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کر کے مینیج کیا جب کہ وزیراعظم انوار الحق نے اس بحران کے ووران کچھ نہیں کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی حکومت  کو ہٹانے کے لئے وزیراعظم انوار الھق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان پرسوں کیا تھا جب پیپلزپارٹی کے مینٹور آصف علی زرداری نے  انوار الحق کو ہٹٓنے کے لئے تحریک عدم اعتماد لانے کی رسمی اجازت دی تھی۔ اس کے بعد  فریال ٹالپر خود کشمیر میں متحرک ہوئیں، کل ان کے ساتھ  آزاد کشمیر حکومت کے کئی ناراض وزیروں کی ملاقاتیں ہوئیں، ٹوٹل 8 وزیروں نے انوار الحق کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں آنے کا اعلان کر دیا۔  کئی دوسرے ارکان اسمبلی جن میں جموں کے مہاجرین کی نشستوں سے منتخب ہونے والے ارکان شامل ہین، انوار الحق کی حمایت چھوڑ چکے تھے، انہوں نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کرنے کا عندیہ دے دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع نے کل رات بتا دیا تھا کہ پارٹی کو اب آزاد کشمیر اسمبلی میں  30 ارکان کی حمایت حاصل ہے اور پارٹی تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: آزاد کشمیر حکومت کے مقدر کا فیصلہ ہو گیا، صدر آصف زرداری نے تحریک عدم اعتماد لانےکاحکم دےدیا

یہ بھی پڑھیئے:  آزاد کشمیر میں اپ سیٹ؛ انوار حکومت کے پانچ وزیر بھاگ کر پیپلز پارٹی میں آ گئے

 یہ بھی پڑھیئے:  آزاد کشمیر حکومت کا دھرن تختہ؛ فارورڈ بلاک کے 9 وزیر پیپلز پارٹی میں پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیئے:    آزادکشمیرکی  سیاست میں اَپ سائیڈڈاؤن؛ بیرسٹر سلطان نےگیم چینج کر دی

آزاد کشمیر اسمبلی میں اب پی ٹی آئی کا عملاً صفایا ہو چکا ہے اور پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک کا بھی عملاً صفایا کل ہو گیا۔

مسلم لیگ نون آزاد کشمیر پارلیمنٹ میں دوسری بری سیاست جماعت کی حیثیت سے موجود ہے۔ مسلم لیگ نون نے بتایا ہے کہ وہ حکومت بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتی اور نئی حکومت پیپلز پارٹی تنہا ہی بنائے گی جب کہ مسلم لیگ نون اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

پاکستان پیپلز پارتی کی طرف سے اب تک وزیر اعظم کے عہدہ کے لئے کوئی نام سامنے نہیں لایا گیا تاہم قیاس کیا جا رہا ہے کہ آزاد کشمری پیپلز پارٹی کے سینئیر لیدر چوہدری یاسین کو وزیراعظم بنایا جا سکتا ہے۔   2023 میں چوہدری یاسین وزارتِ عظمیٰ کیلئے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار تھے۔