ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  آزادکشمیرکی  سیاست میں اَپ سائیڈڈاؤن؛ بیرسٹر سلطان نےگیم چینج کر دی

Azad Kashmir politics, City42, Barester Sultan Mahmood, Faryal Talpur, Azad Kashmir Assembly, In-house change, No Confidence motion

   سٹی42: آزاد کشمیر میں عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہونے والی انوار حکومت سے جان چھڑانے کے لئے پیپلز پارٹی کی کوشش کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی سے سیاست کا آغاز کرنے والے آزاد کشمیر کے سینئیر سیاستدان بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بھی پیپلز پارٹی مین واپس آنے کے لئے مان گئے۔

اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی میں تعاون کرنے کے لئے  پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک کے اہم لیڈر بیرسٹر سلطان محمود سے براہ راست رابطہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں باہمی تعاون کی بات آگے بڑھنے کا روشن امکان سامنے آگیا ہے۔ فارورڈ بلاک کے لیڈر بیرسٹر سلطان محمود نے اپنے گروپ کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کی ان ہاؤس تبدیلی میں معاونت کرنے کی حامی بھر لی ہے اور کہا ہے کہ سپیکر ان کے ساتھیوں میں سے بننا چاہئے۔ 
 بیرسٹر سلطان مھمود کے ساتھ رابطہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئیر لیڈر چئیرمین بلاول کی پھپھو فریال ٹالپر نے کیا۔ ان کے ساتھ بات چیت میںبیرسٹر سلطان نے یہ نکتہ اٹھایا کہ وہ بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔ صدر کی ملک سے باہر جانے کی صورت میں آزاد کشمیر کا سپیکر از خود قائم مقام صدر بن جاتا ہے؛ بیرسٹر سلطان محمود چاہتے ہیں کہ سپیکر ان کے گروپ سے بنوایا جائے۔
ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کا اپنے سابق رکن بیرسٹر سلطان محمود کو واپس لانے کے لئے ان کی فرمائش من و عن پوری کرنے کی طرف رجحان دکھائی دیتا ہے۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری علاج کی غرض بیرون ملک جانا چاہتے ہیں اور ان کی تجویز کو ماننے میں  پیپلز پارٹی کا ہر طرح فائدہ ہے۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ساتھ ان کے گروپ کے ارکان بھی پیپلز پارٹی سے تعاون کریں گے تو پیپلز پارٹی کسی دوسری پارٹی کی مدد کے بغیر آزاد کشمیر کے ناپسندیدہ وزیراعظم انوار سے جان چھڑانے میں آسانی سے کامیاب ہو جائے گی۔

Caption  بیک ڈور رابطوں میں تعاون کا فارمولا طے ہوتے ہی محترمہ فریال تالپور کی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے گھر  پر آج آمد متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فریال تالپور آج  آزاد کشمیر اسمبلی کی جموں مہاجر نشستوں پر منتخب ہوئے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گی۔

بعد میں آنےوالی خبریں؛ پیپلز پارٹی کو تیس ارکان اسمبلی کی حمایت  حاصل

آزاد کشمیر میں عوام کو ناپسندیدہ حکومت سے نجات دلوانے کے لئے پیپلز پارٹی کی کوشش فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گئی۔

پیپلز پارٹی قیادت نے یقین کے ساتھ بتایا ہے کہ آج کی رات کشمیر میں منظرنامہ بدل جائے گا۔

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے انوار حکومت کو رخصت کر کے عوام دوست حکومت لانے کیلئے اپنی کوشش کے کامیاب ہونے کا دعویٰ کر دیا۔

پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ اب  30 سے زائد ارکان اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی حمایت کے بغیر حکومت بنانے میں کایماب ہو جائیں گے۔

فریال تالپور کے ڈِنر کا انتظار

پیپلز پارٹی کی لیڈر محترمہ فریال تالپور کی جانب سے آج سندھ ہاؤس اسلام آباد میں رات 10 بجے ڈنر دیا جائے گا۔

ڈنر میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی، آزاد کشمیر اسمبلی مین جموں کے مہاجرین کیے نمائندہ ارکان اور صدر  بیرسٹر سلطان محمود  گروپ کے ارکان شریک ہوں گے۔

بیرسٹر سلطان  محمود کے نمائندوں نے زرداری ہاؤس میں محترمہ  فریال تالپور کے ساتھ ملاقات میں ووٹ کی یقین دہانی کرادی۔

ذرائع کے مطابق، بیرسٹر گروپ کے 5 اور مہاجرین نشستوں کے 5 ارکان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔

مزید دو ارکان وہ ہیں جن کی کی حمایت اب تک خفیہ رکھی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے مطابق دونوں دھڑوں کی شمولیت کے بعد 30 سے زائد ارکان کا ساتھ حاصل ہے۔

پیپلز پارٹی آج پاور شو کے ذریعے اپنی عددی برتری ثابت کرے گی۔

فریال ٹالپر کا ڈنر سیاسی طاقت کا اظہار ہو گا۔  قیاس کیا جا رہا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم انوار اب استعفیٰ دے کر وزیراعظم ہاؤس پیپلز پارٹی کے نامزد وزیراعظم کے لئے خالی کر دین گے اور تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کی نوبت نہیں آئے گی۔