سٹی 42: چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پرچائلڈپروٹیکشن بیورو نے کارروائی کرتے ہوئے تشدد کا شکار 12 سالہ گھریلو ملازمہ کو تحویل میں لے لیا
چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ ہیلپ لائن ٹیم نے تشدد کا شکار 12 سالہ گھریلو ملازمہ گلناز کو تحویل میں لے لیا ، بچی پر مبینہ تشدد کی اطلاع چائلڈ ہیلپ لائن پر موصول ہوئی۔
مالک اور مالکن کے تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ کو والٹن کے علاقہ میں بازیاب کروایا گیا۔بچی کے سر، پاؤں، بازو اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید تشدد کیا گیا۔
مالکان نے کمسن بچی کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر تشدد کا نشانہ بنایا۔تشدد کا شکار کمسن بچی کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App