ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے خلاف بیان بازی، سلمان خان کا نام دہشتگردوں کی فہرست میں شامل؟

پاکستان کے خلاف بیان بازی، سلمان خان کا نام دہشتگردوں کی فہرست میں شامل؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نریندر مودی کی زبان استعمال کرتے ہوئے ایک نئے بین الاقوامی تنازعے میں پھنس گئے ہیں۔

 سعودی عرب میں جوائے فورم 2025 کے دوران انہوں نے بلوچستان کو آزاد ریاست قرار دیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا ، سوشل میڈیا پر ایک مبینہ نوٹی فکیشن گردش کررہا ہے جس کے بارے کہہ جارہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے انہیں فورتھ شیڈول میں شامل کر دیا ہے۔ 

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل سلمان خان اپنے ایک ویڈیو بیان کہا تھا کہ بلوچستان، افغانستان اور پاکستان کے لوگ سعودی عرب میں محنت کر رہے ہیں۔

 اداکار سلمان خان نے اپنے جملے میں بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کا  ذکر کیا جس پر پاکستانی عوام میں سخت ناراضگی پیدا ہوئی اور اسے پاکستان کی سالمیت پر حملہ سمجھا گیا۔

مبینہ نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستانی وزارتِ داخلہ نے سلمان خان کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل کر دیا۔

 اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے اور انہیں دہشت گرد قرار دیا جا سکتا ہے،

دوسری جانب عوام یہ جاننے کے لئے بے چین ہیں کہ کیا واقعہ سوشل میڈیا پر زیرگردش نوٹی فکیشن اصلی ہے یا نقلی؟ بلوچستان حکومت کی جانب سے تاحال اس پر کوئی بات چیت نہیں کی گئی۔