ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عابدہ پروین اسپتال منتقل، گلوکارہ کی حالت کیسی ہے؟

عابدہ پروین اسپتال منتقل، گلوکارہ کی حالت کیسی ہے؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ اور صوفی موسیقی کی ملکہ، عابدہ پروین کی ٹیم نے اپنی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔

حال ہی میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھی ہوئی تھیں اور ان کے اردگرد ڈاکٹرز کی ٹیم نظر آ رہی تھی۔

یہ تصویر سوشل میڈیا تیزی سے وائرل ہوئی اور مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے گلوکارہ کی صحت کے لیے دعائیں بھی کیں۔

تاہم اب عابدہ پروین کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ تصویر تقریباً تین ماہ پرانی ہے اور اس وقت کی ہے جب وہ صرف روٹین طبی معائنے کے لیے اسپتال گئی تھیں۔

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-26/1523012_5758013_nsjb_updates.jpg

پیغام میں واضح کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں اور عابدہ پروین الحمدللّٰہ مکمل طور پر خیریت سے ہیں۔ بیان میں گلوکارہ کی ٹیم کی جانب سے درخواست کی گئی کہ لوگ غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کریں اور مداح صرف تصدیق شدہ ذرائع پر اعتماد کریں۔

Ansa Awais

Content Writer