جنید ریاض:100سے کم تعداد والے سکولوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔
دسمبر میں 100 سے کم تعداد والے مزید سکولوں کو ٹھیکے پر دیدیاجائیگا،اڑھائی ہزارکےقریب سکولوں کوفیزتھری کےذریعے ٹھیکے پر دیا جائے گا،فیز ون میں5863اورفیز ٹومیں4453سکولوں کوٹھیکےپردیاگیاتھا،فیز ون اورٹومیں پرائیویٹ آنرز کیجانب سےواپس کیے سکول آؤٹ سورس ہونگے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ ابھی تک 10 ہزار سے زائد سکولز آؤٹ سورس کیے جاچکے ہیں،پنجاب میں کل 13 ہزار سکول آؤٹ سورس کیے جانا ہیں،باقی سکولز کو آؤٹ سورس کرنے کیلئے دسمبر میں فیز تھری کا آغاز کیا جارہا ہے۔