ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل کی نئی ویلئیویشن، نئے کنٹریکٹ صرف اہل فرنچائزکوملیں گے

 PSL Valuation, Brand's evaluation, City42
کیپشن: محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کے حقوق نئی ویلئیویشن کے تحت صرف اہل پارٹیوں کو ملیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں آ گئیں۔ موجودہ فرنچائزز میں سے صرف اہل ہی نئی ایویلیوئیشن کے بعد نئی قیمت پر  نیا کنٹریکٹ پائیں گے۔

چارٹرڈ فرم ای وائے مینا کے نمائندوں نے آج پاکستان کرکٹ بورڈ کے  چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کی اور انہیں پی ایس ایل کی ویلئیویشن رپورٹ پیش کی۔

پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور سی او او سمیر سید بھی  اس موقع پر  موجود تھے ۔

محسن اقبال اور انکی ٹیم نے چئیرمین محسن نقوی کو  پی ایس ایل کی ویلیوایشن رپورٹ پیش کی۔

محسن نقوی نے ویلیوایشن رپورٹ کے حوالے سے سوالات کیے ۔ انہوں نے چارٹرڈ فرم کو تمام فرنچائزز سے ملاقاتیں کرنے  کی ہدایت  کی اور نئے معاہدوں کی ڈرافٹ دستاویزات جلد  مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ پی ایس ایل فرنچائزنگ کے لئے نئی ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر نئے فرنچائز معاہدے طے ہوں گے۔

چارٹرڈ فرم اے وائی مینا فرنچائزز کی نئی مارکیٹ ویلیو لگائے گی۔

پی ایس ایل کی 6 فرنچائز کے کنٹریکٹ دسمبر میں ختم ہو رہے ہیں ۔

اب پی ایس ایل فرینچائزز کی تعداد 8 ہونے جا رہی ہے۔

محسن نقوی نے یہ بھی واضح کیا کہ پرانے فرنچائزز میں سے نئے معاہدے صرف اہل پائے جانے والے  فرنچائزز کے ساتھ ہوں گے۔