رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن کل ہوگا

رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن کل ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سال 2023 کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 28 اور 29 اکتوبر کی درمیانی شب میں ہو گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ چاند گرہن کا آغاز 28 اکتوبر کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 11 بج کر 02 منٹ پر ہو گا جبکہ 29 اکتوبر کو رات 1 بج کر 14 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج کو پہنچے گا اور پھر اس کا اختتام 29 اکتوبر کی رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہو گا۔

چاند گرہن ایشیاء، یورپ، آسٹریلیا، امریکا، افریقا اور اٹلانٹک میں بھی دیکھا جا سکے گا۔